پاکستانتازہ ترین

کراچی، خرم شیر زمان ہار گئے، پی ٹی آئی کو دھچکا

صدر پی ٹی آئی کراچی خرم شیر زمان یوسی کا الیکشن ہار گئے، کراچی کے علاقے صدر ٹاؤن کی یوسی 11 سے پیپلز پارٹی کے سید نجمی عالم کے ہاتھوں ان کو شکست ہوئی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کی شکست سے پی ٹی آئی کو دھچکا لگا ہے۔خرم شیر زمان اسی علاقے سے دس سال سے ایم پی اے ہیں اور انہیں پی ٹی آئی کی جانب سے میئر کا امیدوار بھی قرار دیا جا رہا تھا۔غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق 246 یو سیز میں سے 40 کے نتائج آ گئے جس میں اب تک پیپلز پارٹی 23 اور تحریک انصاف11 نشستوں پر کامیاب ہو سکی ہے۔جماعت اسلامی نے 4 نشستیں جیتی ہیں جبکہ ٹی ایل پی ایک نشست جیت گئی۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button