شہباز شریف نے گورنر پنجاب کو وزیر اعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے روک دیا
نمائندہ خصوصی : وزیر اعظم شہباز شریف نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کو وزیراعلٰی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو وزارت اعلٰی سے ڈی نوٹیفائی کرنے سے روک دیا ہے ۔
گورنر ہاؤس لاہور میں جاری لیگی رہنماؤں کے اہم اجلاس میں وفاقی وزارت قانون سمیت لیگل ٹیم نے گورنر کو وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے کی تجویز دی ہے ، جس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے بھی گورنر پنجاب کو وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے سے فی الحال روک دیا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے گورنر کو لیگل ٹیم سے مزید مشورہ کرنے کی ہدایات کر دی ہیں ۔
رپورٹ کے مطابق لیگل ٹیم نے تجویز دی کہ وزیراعلیٰ کی جانب سے اعتماد کا ووٹ لینے سے انکار نہیں کیا تو کیسے ڈی نوٹیفائی کرسکتے ہیں، گورنر ہاؤس میں قانونی اور آئینی معاملات پر مشاورت جاری ہے، مشاورتی اجلاس میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ بھی شریک ہیں ۔
واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی بازگشت کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے آج گورنر ہاؤس لاہور کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کر رکھا ہے، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے گورنر ہاؤس کی سیکیورٹی کیلئے اسلام آباد سے ایف سی اہلکاروں کی 6 بسیں لاہور پہنچا دی گئی ہیں اور بلڈنگ کے باہر خار دار تاریں لگا دی گئیں