پاکستانتازہ ترین

پرویز الٰہی کو ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی نے تمام فیصلوں کا اختیار دے دیا

مسلم لیگ (ق) کی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران ق لیگ کے تمام 10 ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب پر اعتماد کا اظہار کیا۔ ق لیگ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کی صورت میں وزیر اعلیٰ، اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر کو ووٹ دیں گے۔

اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پرویز الہٰی کی قیادت میں ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی متحد اور یک جان ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ساتھ دل و جان سے ہیں اور ساتھ دیتے رہیں گے۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button