اسلام آباد:(ویب رپورٹر),پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے لانگ مارچ کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے اسلام آباد اور راولپنڈی میں لوگوں کی تعداد تاریخی ہوگی۔
ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ پر جو نظر آرہا ہے اس کے مطابق کوئی شک نہیں پنڈی اور اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ میں سب سے زیادہ لوگ جمع ہوں گے۔
،اسلام آباد پولیس نے پروپیگنڈا محم مسترد کردی
اسلام آباد پولیس نے کہا ہے کہ جوان اور افسران کا مورال بلند ہے اور ان کے خلاف پھیلائی جانے والی پروپیگنڈا مہم بے بنیاد ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں اسلام آباد پولیس نے کہا کہ ‘چند سیاسی رہنماؤں کی طرف سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے خلاف افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں’۔
بیان میں کہا گیا کہ ‘اسلام آباد پولیس اور دیگر سول مسلح ادارے وفاقی دارالحکومت میں امن کے ضامن ہیں، ایسی پروپیگنڈہ مہم اور افواہوں سے اسلام آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کا عزم مزید پختہ اور مورال مضبوط ہوگا’