پاکستانتازہ ترین

مجھے پتا ہے ارشد کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی,عمران خان

پشاور:(نمائند خصوصی),پشاور میں تقریب سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھاکہ جب ایک قوم انصاف کیلئے جدوجہد نہیں کرتی تباہ ہوجاتی ہے، ہمیں وکلا برادری کی سب سے زیادہ ضرورت ہے، انسانی معاشرے میں قانون کےسامنے سب برابر ہوتے ہیں، برطانیہ گیا تو وہاں قانون کی بالا دستی دیکھی لیکن پاکستان میں کبھی بھی قانون کی بالا دستی نہیں دیکھی۔

ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے ان کا کہنا تھاکہ صحافت میں ارشد شریف کی سب سے زیادہ عزت کرتا تھا، کوئی کچھ بھی کہے، مجھے پتا ہے کہ ارشد شریف کی ٹارگٹ کلنگ کی گئی ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھاکہ ارشد شریف کو نامعلوم نمبرز سے دھمکیاں ملتی تھیں، مجھے انفارمیشن ملی کہ ارشد شریف کومارنے لگےہیں کہ وہ سچ نہ بولے تو میں نے ارشد شریف کوکہا کہ ملک سے باہر چلے جاؤ۔انہوں نے مزید کہا کہ اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کیا گیا، فیصلہ کیا ہے جب تک زندہ ہو ں میں ان ظالموں کا مقابلہ کروں گا، اللہ نے کسی کو نیوٹرل رہنے کی اجازت نہیں دی یا ان ڈاکوؤں کے ساتھ رہو یا راہ حق پر رہو، 75 سال کے سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے تشدد کیاگیا، دنیا میں پاکستان کا مذاق اڑا۔

خیال رہے کہ اتوار کی رات سینیئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔ ارشد شریف کو نیروبی مگاڈی ہائی وے پرشناخت میں غلطی پر پولیس نے سر پر گولی مار کر ہلاک کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button