اسلام آباد:(ویب رپورٹر), کنور دلشاد نے کہا کہ سیشن کورٹ عمران خان کو بدعنوانی کے مرتکب ہونے پر 3 سال کی سزا دے سکتے ہیں، عمران خان کے پاس ہائیکورٹ میں اپیل کا حق ہے۔
کنور دلشاد نے کہا کہ عمران خان کی پارٹی کی سربراہی بھی خطرے میں آگئی ہے، سپریم کورٹ نے نواز شریف کے فیصلے میں کہا تھا کہ جب نواز شریف نا اہل ہوگئے، وہ پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتے۔
کنور دلشاد نے مزید کہا کہ الیکشن ایکٹ میں پولیٹیکل پارٹی چیپٹر 200 اور 201 میں لکھا ہے کہ پارٹی سربراہ کرپٹ پریکٹس میں آجاتا ہے تو پارٹی سربراہ نہیں رہ سکتا۔