پاکستان

اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری

اسلام آباد:(ویب رپورٹر/مزمل ملک),اسلام آبادکیپیٹل پولیس کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے ،فینسی ، غیر نمونہ اوربغیر نمبر پلیٹس والی گاڑیوں و موٹر سائیکل سواروں کے خلاف خصوصی مہم جاری، گزشتہ دو ماہ کے دوران 59,409 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور 12,589فینسی و غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں و موٹر سائیکلزکیخلاف قانونی کارروائی کے تحت چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان کے احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمدکو یقینی بنانے کیلئے خصوصی اقدامات کا سلسلہ جاری ہے ،اس حوالے سے ایس ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی ٹریفک قوانین خصوصا ہیلمٹ کا استعمال نہ کرنے ،فینسی و غیر نمونہ اوربغیر نمبر پلیٹس والی گاڑیوں و موٹر سائیکل سواروں کے خلاف جاری خصوصی مہم کو مزید سخت اورموثر بنایا گیا ہے،اس سلسلے میں گزشتہ دو ماہ کے دوران بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر گزشتہ دو ماہ کے دوران 59,409 بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے اور 12,589فینسی و غیر نمونہ اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں و موٹر سائیکلزکیخلاف قانونی کارروائی کے تحت چالان ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں،اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے اسپیشل اسکواڈ وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں پر تعینات ہیں جو ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کروانے میںمصروف عمل ہیں، اس موقع پر ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ اسلام آباد کی مختلف شاہراہوں پر خصوصی اسکواڈزتعینات کر کے مہم میں تیزی لائی جارہی ہے،اس کے علاوہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام تر ضرروی اقدامات کیے جارہے ہیں، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلاتفریق کارروائی ہوگی، اس خصوصی مہم کا مقصد شہریوں کو حادثات سے محفوظ بناتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ اس مہم کو کامیاب بنانے کے لیے ٹریفک قوانین کی پاسداری کریں اور ذمہ دار۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button