پاکستانتازہ ترین

ایف آئی اے کو پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیسے میں کارروائی جاری کرنے کی ہدایت ،اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد:(ویب رپورٹر/مدثر چودری),پی ٹی آئی کی جانب سے فنڈنگ لینے کے لیے بنائی گئی ویب سائٹ سے متعلق ایف آئی اے انکوائری کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی۔

دورانِ سماعت ایڈیشنل اٹارنی منور اقبال دوگل نے عدالت سے تیاری کے لیے وقت مانگ لیا۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس میں کہا کہ ایسے کیسز نہیں بنتے کہ بس صرف بندا اٹھالو، بندا اٹھانے سے کوئی تفتیش نہیں ہوتی، اس طرح کیسز کرتے ہیں تو پھر عدالتوں میں کیسز آتے ہیں، عدالت جب فیصلہ دیتی ہے تو عدالتوں پر الزام آ جاتے ہیں۔

 

انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج آپ حکومت میں ہیں، کل یہ ہوں گے، پرسوں کوئی اور ہو گا، حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر اداروں نے ادھر ہی رہنا ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو کسی بھی قسم کی تادیبی کارروائی سے روکا جائے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ جو نئی درخواست دائر ہوئی ہے اس کی کاپی ابھی مجھے نہیں ملی، وہ دی جائے۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button