پاکستانتازہ ترین

ضمنی الیکشن کا رزلٹ سامنے آگیا

پاکستان میں قومی اسمبلی کے آٹھ اور پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری ہے۔

غیر حتمی نتائج کے مطابق ملتان کے حلقہ157 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار علی موسی گیلانی پی ٹی آئی کی مہر بانو سے 19 ہزار سے زائد ووٹوں کی لیڈ ساتھ جیت گئے ہیں۔

اسی طرح غیر حتمی نتائج کے مطابق پشاور کے حلقہ این اے 31 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 57824 ووٹ لے کرکامیابی حاصل کی ہے۔ ان کے مقابلے میں اے این پے کے غلام احمد بلور32253 ووٹ حاصل کر کے دوسرے نمبر پر رہے۔

عمران خان نے مردان سے بھی غیر حتمی نتائج کے مطابق 76681 ووٹ لے کر جمعیت علمائے اسلام ف کے مقابلے میں میدان مار لیا جنہوں نے 68181 ووٹ حاصل کیے۔

جن حلقوں میں عمران خان الیکشن لڑ رہے ہیں وہاں ان کو سات میں سے دو حلقوں میں کامیابی حاصل ہوئی، جبکہ چار حلقوں میں برتری حاصل ہے۔ پنجاب کی تین نشستوں میں سے پی ٹی آئی کو دو، جبکہ مسلم لیگ ن کو ایک سیٹ پر سبقت حاصل ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button