پاکستانتازہ ترین

اسلام آباد پولیس میں خواجہ سراؤں کی بھرتیوں کے انکشاف

  اسلام آباد پولیس میں خواجہ سرا کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اسلام آباد پولیس کی طرف سے کانسٹیبل کی اسامی پر بھرتی کے لئے اشتہار جاری کیا گیا ہے، جس میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ بھی شامل کیا گیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ وفاقی پولیس میں خواجہ سراؤں کی بھرتی کا فیصلہ پروٹیکشن بل رائٹ ایکٹ2018 کے تحت کیا گیا ہے اور پولیس میں بھرتی کے لیے خواجہ سراؤں کو بھی دیگرمرد اور خواتین امیدواروں کی طرح انٹری ٹیسٹ، میڈیکل اور انٹرویو میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔

دوسری طرف پاکستان کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کو جناح ہسپتال میں ہاؤس جاب مل گئی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ملک کی پہلی خواجہ سرا ڈاکٹر سارہ گل کو جے پی ایم سی میں ہاؤس جاب دی گئی، چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلیٰ سندھ کو ڈاکٹر سارہ کو فوری ہاؤس جاب دلانے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد ڈاکٹر سارہ نے جے پی ایم سی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول سے ملاقات کی اور ہاؤس جاب آرڈر حاصل کیا جب کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور کراچی جناح اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر شاہد رسول نے ڈاکٹر سارہ گل کو ہاؤس جاب ملنے پر مبارک باد پیش کی، ڈاکٹر سارہ گل شعبہ میڈیسن یا شعبہ گائنی میں ہاؤس آفیسر کی حثیت سے کام کریں گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button