پاکستانتازہ ترین

عمران خان نے پٹرول کی فی لیٹر قیمت ,2ہزار 36 روپے بتا دی

جمعرات کو چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےموجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دور میں ایک لیٹر پیٹرول ڈیڑھ سو روپے تھا اور یہ 2ہزار 36 روپے پر لے گئے۔

تاہم عمران خان کے ساتھ کھڑے پرویز خٹک نے سابق وزیر اعظم کے کان میں پیٹرول کی صحیح قیمت بتائی تو عمران خان بولے کہ 236 روپے۔

 یہ پہلی بار نہیں کہ عمران خان نے قیمتیں غلط بتائی ہوں اس سے قبل بھی گزشتہ ماہ موجودہ حکومت کا اپنے دور حکومت سے موازنہ کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ ان کے دور میں آٹا 50 روپے فی کلو تھا لیکن آج کراچی میں آٹا سو روپے لیٹر ہوگیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button