مرادن (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جو بھی ان چوروں کو این آراو دے رہا ہے وہ ملک کا غدار ہے، میں ان کیخلاف باہر نکلوں گا، جلد کال دینے والا ہوں، مجھے گرفتار کیا گیا تو پیچھے ہٹنے کی بجائے اور شدت سے مقابلہ کروں گا۔ انہوں نے مردان میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مولانا قاسم سے میرا سوال ہے کہ اللہ تعالیٰ کا قرآن میں حکم ہے کہ تم نے حق اور اچھائی کے ساتھ کھڑے ہونا ہے، برائی اور باطل کا مقابلہ کرنا ہے، آپ کو کہیں اجازت نہیں کہ جب اچھائی برائی کا مقابلہ ہو تو نیوٹرل ہوجاؤ۔
مولانا قاسم اپنے گھر والوں سے پوچھو کہ نوازشریف اور زرداری خاندان جو 30 سال سے ملک کو لوٹ رہے ہیں کیا یہ دونوں خاندان ایماندار ہیں؟ 26 سال قبل میں سیاست میں صرف ایک وجہ سے آیا تھا یہ ملک کو کنگال کرکے مقروض کررہے تھے، پیسا چوری کرکے باہر لے کر جارہے تھے، میں اس لیے سیاست میں آیا تھا، جب آپ انصاف اور قانون کا نظام قائم کرتے ہیں تو وہ ملک خوشحال ہوتا ہے، میں ساری دنیا پھرا ہوا ہوں، مجھے کوئی ایک ملک بتائیں جن کی لیڈرشپ کرپٹ ہو اور وہ ملک خوشحال ہو، مولانا قاسم میں آج میں سب لے سامنے کھڑا ہوکر کہہ رہا ہوں کہ اگر آپ سمجھتے ہیں کہ نوازشریف اور زرداری خاندان ایماندار ہے تو میں سب کو کہتا ہوں ان کو ووٹ دے دو، لیکن مولانا قاسم صاحب ان کی چوری پر کتابیں ہیں، بی بی سی نے فلمیں بنائی ہوئی ہیں۔