اسلام آباد (ویب ڈیسک) نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق صدر کے بیان پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا ردعمل بھی آگیا۔
ایک بیان میں اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ صدر مملکت سیاست کرنے کی کوشش سے باز رہیں، آرمی چیف کی تقرری میں آئین کے تحت صدر کا کوئی کردار نہیں، صدر آئینی کردارکے منافی مقاصدکےحصول کے لیے معاملے کو سیاسی رنگ دے رہے ہیں، اس معاملے پر اپوزیشن سے مشاورت نہیں کی گئی، یہ وزیراعظم کا اسحقاق ہے۔