نیویارک (ویب رپورٹر), عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت دوبارہ 100 ڈالرز کی سطح کے قریب پہنچ گئی، برطانوی خام تیل 98 ڈالرز فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 93 ڈالرز فی بیرل کا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کو دوبارہ سے پر گئے ہیں، غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تیل کی قیمتوں میں مزید 5 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔
برینٹ خام تیل کی قیمت 98 ڈالر فی بیرل جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 93 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا۔ عالمی منڈی میں گیس کی قیمت میں 3 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی جانب سے عالمی سطح پرتیل کی طلب میں کمی ہونے کے بعد نقصانات سے بچنے کیلئے تیل کی پیدوار کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد مسلسل گرتی تیل کی قیمتوں کو دوبارہ سے پر لگ گئے ہیں۔