جمعرات کے روز اسلام آباد میں انٹرنیشنل میڈیا کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’وہ مارچ کی حکمت عملی سے متعلق ابھی کوئی بات نہیں کریں گے۔’
انہوں نے کہا کہ ’آرمی چیف کی تعیناتی میرٹ پر ہونی چاہیے لیکن نواز شریف اور آصف زرداری کو اتنی حساس تعیناتی نہیں کرنی چاہیے، کیونکہ وہ کرپٹ اور جھوٹے ہیں۔‘
’نواز شریف اور آصف زرداری جیسے دو مجرموں کو آرمی چیف جیسی حساس تعیناتی نہیں کرنی چاہیئے۔‘
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ’وہ آزاد اور منصفانہ انتخابات کے لیے کسی سے بھی مذاکرات کریں گے اور سیاسی جماعتیں ہمیشہ مذاکرات کرتی ہیں۔‘
عمران خان کا کہنا تھا کہ ان کی مخالفت اس لیے کی جاتی ہے کیوں کی انہوں نے روس سے تیل حاصل کرنے کے لیے مذاکرات کیے۔