ذرائع کا کہنا ہےکہ جسٹس احمد ندیم ارشد، جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ، جسٹس انوارحسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر، جسٹس رضا قریشی اور جسٹس شان گل کی مستقلی پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن جسٹس راحیل کامران کو مستقل کرنے پر بھی غور کرے گا۔
رواں سال اپریل میں ایڈیشنل ججز کی مدت میں6 ماہ کی مزید توسیع کی گئی تھی۔