پاکستان

سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، 2ٹارگٹ کلرز گرفتار

کراچی(مانیٹڑنگ ڈیسک) کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی )اورحساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز گرفتار کرلئے۔

تفصیلات کے مطابق انچارج سی ٹی ڈی خرم وارث کا کہنا ہے کہ ملزموں کی سید رضا احمد اور سید خرم علی کے نام سے شناخت ہوئی ہے، ملزمان ملک شام سے دہشتگردی کی تربیت حاصل کرکے آئے،ملزمان کا تعلق ہائی ویلیو ٹارگٹ نامی سپیشل سکواڈ سے ہے،ملزمان ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔

مزید پڑھیں: تربت میں سی ٹی ڈی کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد ہلاک

انچارج سی ٹی ڈی کا مزیدکہناتھا کہ ملزمان بیرون ملک سے ملنے والے احکامات پر اہم شخصیات کو قتل کرتے ہیں،ملزمان کے نشانے پر کچھ غیرملکی افراد بھی تھے،ملزم سید رضا احمد سابق پولیس اہلکار ہے،ملزم سید رضا احمد 1994میں ڈس مس ہوا تھا،ملزمان کو قتل کی وارداتوں کے عوض بھاری رقم ملتی تھی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button