پاکستانتازہ ترین

عمران خان کی اٹک پولیس ٹیم کےسامنےپیش ہونےسےمعذرت

اسلام آباد(ویب ڈٰیسک) القادر ٹرسٹ 190 ملین پاؤنڈ کیس کی تحقیقات کےمعاملے پر نیب ٹیم تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئی جبکہ عمران خان نے اٹک پولیس ٹیم کےسامنےپیش ہونےسےمعذرت کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وقار احمد کی سربراہی میں چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے تفتیش کی۔

گزشتہ روز احستاب عدالت کے جج محمد بشیر نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔عدالت نے نیب کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے مزید 4 روز تک جیل میں تفتیش کی اجازت دے رکھی ہے۔نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 15 نومبر سے تفتیش کا آغاز کر رکھا ہے۔

دوسری جانب اٹک پولیس ٹیم 9 مئی واقعات کے حوالے سے تحقیقات کے لئے اڈیالہ جیل پہنچ گئی اور جیل میں قید تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے تفتیش کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے بھی تفتیش کرنی تھی تاہم عمران خان نے اٹک پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان نے وکلا کے بغیر پولیس کے سامنے پیش ہونے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وکلا کی موجودگی میں بیان قلمبند کرانے کو تیارہوں۔

مزید پڑھیں: عمران خان،شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرنےکاتحریری حکمنامہ جاری

ذرائع نے بتایا کہ اٹک پولیس ٹیم شاہ محمود سے تحقیقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگئی۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف سانحہ 9 مئی کا مقدمہ اٹک کے تھانہ خضرو میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button