اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف دائر انٹراپارٹی کیس کا محفوظ فیصلہ سنا دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی الیکشن کالعدم قرار دیے گئے ہیں جبکہ بلے کا نشان برقرار رہے گا۔ پی ٹی آئی کو 20 دن کے اندر پارٹی الیکشن کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کے وکیل کی جانب سے جواب جمع کرانے پر الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات کیس سے متعلق فیصلہ 13 ستمبر محفوظ کیا تھا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق ممبرنثاردرانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے تحریک انصاف انٹرا پارٹی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔
مزید پڑھیں: عمران خان،شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرنےکاتحریری حکمنامہ جاری
پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کا معاملہ الیکشن کمیشن میں 2022 سے زیر التوا ہے، کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔ الیکشن ایکٹ کیمطابق تمام سیاسی جماعتیں انٹرا پارٹی انتخابات کرانا لازم ہے۔