پاکستانتازہ ترینتجارت

بلوں کی مد میں عوام سے اربوں روپے کی لوٹ مار کا بڑا اسیکنڈل سامنے آگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)بجلی مہنگی کرکے عوام کو اربوں روپے کا چونا لگانے کا حکومتی سکینڈل سامنے آگیاعوام سے اربوں روپے کی اووربلنگ کی گئی ۔۔نجی ٹی وی کے مطابق یہ اوور بلنگ کے نام پر اپنی نوعیت کا سب سے بڑا اسکینڈل ہے جس میں پہلے سے مہنگی بجلی کے باوجود صارفین سے اوور بلنگ کے ذریعے اربوں روپے اضافی وصول کئے گئے ۔اگست میں تقسیم کار کمپنیوں نے بجلی صارفین سے اربوں روپے زائد کے بل وصول کئے۔ نیپرا نے اگست میں اوور بلنگ کے معاملے پر نوٹس اور انکوائری کا فیصلہ کیا تھا۔ نیپرا ذرائع کے مطابق انکوائری رپورٹ میں اگست کے بلوں میں اوور بلنگ ثابت ہوگئی۔ اربوں روپے کی اوور بلنگ میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں ملوث پائی گئیں۔تمام تقسیم کارکمپنیوں نے غریب عوام کو اوربلنگ کے ذریعے بے دریغ انداز میں لوٹا ۔ سرکاری ایجنسی نیپرا حکام کے مطابق لیسکو اور حسیکو ریجن میں سب سے زیادہ اوور بلنگ ہوئی۔ ڈسکوز بھی کسی سے پیچھے نہیں رہی ، اپنےپروٹیکٹڈ صارفین سے نان پروٹیکٹڈ بل وصول کئےاور اوور بلنگ کیلئے ریڈنگ میں تاخیر کا حربہ استعمال کیا گیا۔ ریڈنگ میں تاخیر کر کے پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹیڈ میں شامل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقررہ تاریخ کے بجائے جان بوجھ کر 3 سے 4 دن تاخیر سے ریڈنگ لی گئی۔ لیسکو اور حیسکو کے علاوہ دیگر ڈسکوز میں بھی اوور بلنگ ہوئی۔ نان پروٹیکٹڈ صارفین سے بھی اوربلنگ کی گئی۔ ڈسکوز کی جانب سے میٹر تبدیلی کے نام پر بھی اضافی وصولیاں کی گئیں۔نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے ڈسکوز کی اوور بلنگ سے متعلق رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

مزید پڑھیں: نگران وزیراعظم اوروزیرخزانہ کے اثاثوں کی تفصیلات منظرعام پرآگئیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button