پاکستانتازہ ترین

وزیرِ اعظم شہباز شریف:قوم کے مفادات کو داؤ پر لگانے والوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ قانون کا سامنا تو کرنا ہو گا، پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا، قانون سب کے لیے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہو گیا؟

وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے بعد سازشی اب اداروں میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہا ہے، سائفر میں ردوبدل کرکے قومی سلامتی سے کھیلا گیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے مبینہ دھمکیوں والے امریکی سائفر کے حوالے سے آڈیو لیکس کے معاملے پر عمران خان کے خلاف قانونی کارروائی کی منظوری دیتے ہوئے ایف آئی اے سے تحقیقات کروانے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قانون کا سامنا تو کرنا ہو گا، پاکستان کے قومی مفادات سے کھیلنے والوں کو قانون کو جواب دینا پڑے گا، قانون سب کے لیے برابر ہے، مقبول ہونے کا مطلب قانون سے بالا تر ہونا کیسے ہو گیا؟

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button