پاکستان

بلاول ایم کیو ایم کو گالیاں دے کر وزیراعظم نہیں بن سکتے: مصطفیٰ کمال

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہےکہ بلاول بھٹو ایم کیو ایم کو گالیاں دے کر وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

کراچی میں خطاب کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم لاہور یہ بتانے گئے تھے کہ ہمیں حکومت نہیں انصاف چاہیے، ہماری کوششوں سے 10 سال کے بجائے 5 سال میں مردم شماری ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن جیتنے کے بعد 9 فروری کو یوم تشکر منائیں گے۔

دوسری جانب مصطفیٰ کمال نے کہا کہ بلاول بھٹو ایم کیو ایم کو گالیاں دے کر وزیراعظم نہیں بن سکتے۔

مزید پڑھیں: اگر وہ سمجھتے ہیں کہ زبردستی کسی کو وزیر اعظم بنائیں گے تو یہ ان کی بھول ہے، بلاول

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حافظ نعیم کراچی سے ایک ایم پی اے تو کیا آدھی سیٹ بھی نہیں جیت سکتے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button