اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامرفاروق،جسٹس طارق محمودجہانگیری نے 190 ملین پاؤنڈزکیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست غیرمؤثر ہونے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے 15 نومبر کو 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں گرفتاری کی وجہ سے چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت بحالی کی درخواست غیر موثر قرار دی تھی جس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست غیرمؤثر ہونے کا تحریری فیصلہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس طارق محمودجہانگیری نے جاری کیا۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد درخواست غیر مؤثر ہوگئی، چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست میں ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی، 10اگست کو چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست ضمانت مسترد ہوئی، وہ درخواست ضمانت بعد از گرفتاری متعلقہ عدالت میں دائر کرسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: عمران خان کےپروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر جواب طلب
فیصلے میں یہ بھی کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ٹرائل کورٹ سےعدم حاضری دانستہ نہیں تھی، نیب نے گرفتاری ڈال دی تو پھر ضمانت بحالی کی درخواست غیر مؤثر ہوجاتی ہے، عدالت درخواست میں گرفتاری کی قانونی حیثیت کاجائزہ نہیں لے سکتی۔