نیپرا نے بجلی صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 14 پیسے کمی کا اعلان کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے جس کے تحت صارفین کو ریلیف اکتوبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دیا گیاہے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سی پی پی اے نے 1 روپے 1پیسےفی یونٹ کمی کی درخواست جمع کرائی تھی، نیپرا نے اس درخواست پر 26 نومبر 2024 کو عوامی سماعت کی، فیصلے کا اطلاق ڈسکوز کے 100 یونٹ سے زائد استعمال کرنے والے تمام صارفین پر ہو گا ، لائف لائن صارفین کے الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر اطلاق نہیں ہو گا۔