پاکستانتازہ ترین

عمران خان کےپروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر جواب طلب

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)  ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نےچیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔
تفصیلا ت کے مطابق کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے کی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ عدالت میں پیش ہوئے۔

وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے موقف پیش کیا ہم چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت میں پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست دینا چاہتے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دئیے آپ پہلی مرتبہ یہاں پیش ہوئے،درخواست دے دیں ہم دیکھ لیتے ہیں۔

وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ نے جواب دیا انہوں نے پھر بہانا بنا لینا ہے کہ سیکورٹی مسائل ہیں۔اسد عمرکی جانب سے حاضری استثنی درخواست دائر کی گئی ہے۔

عدالت نے اسد عمر کی حاضری سے استثنی درخواست منظور کرلی۔

مزید پڑھیں:  سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری نے مردم شماری کو عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی درخواست پر جواب کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button