بریکنگ نیوزپاکستانتازہ ترین

پولیس نےپی ٹی آئی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل کے باہر حراست میں لینے کے کچھ وقت بعد رہا کر دیا

راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے باہر پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد کچھ وقت بعد رہا کر دیا۔ ان رہنماؤں میں قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، شبلی فراز اور اسد قیصر شامل تھے، جو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے جیل پہنچے تھے۔

پولیس نے انہیں حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا تھا، لیکن کچھ دیر بعد انہیں رہا کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ، پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد بچھر اور سنی اتحاد کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو بھی پنجاب پولیس نے حراست میں لے لیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button