پاکستان
پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافہ ہوا یا نہیں؟ ڈی جی پاسپورٹ کا اہم بیان سامنے آگیا
اسلام آباد: ڈی جی پاسپورٹ مصطفیٰ جمال قاضی نے پاسپورٹ کی فیسوں میں اضافے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
مصطفیٰ جمال قاضی نے کہا کہ پاسپورٹ فیس میں اضافے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، پاسپورٹ فیس میں اضافے کی خبریں بےبنیاد ہیں۔
ڈی جی پاسپورٹ کا کہنا تھا پاسپورٹ کی فیسوں میں آخری مرتبہ اضافہ اپریل 2024 میں کیا گیا تھا، پاسپورٹ کی فیس میں آخری بار اضافہ بھی 10 سال بعد کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاسپورٹ فیسوں میں اضافے سے متعلق خبر سامنے آئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ وفاقی حکومت نے ای پاسپورٹ، مشین ریڈ ایبل ( ایم آر پی ) اور گمشدہ پاسپورٹس کے اجرا کیلئے الگ الگ فیسیں مقرر کر دی ہیں۔
پی ٹی اے نے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ وی پی این بلاک کرنا شروع کردیے