پاکستان

توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد( نیوز ڈیسک) توشہ خانہ جعلی رسیدکیس ، سانق وزراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میںتوشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس اور چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کی۔ وکیل خالد یوسف چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو عدالت پیش نہ کیا گیا اور سابق وزیراعظم کی پیشی سے متعلق رپورٹ بھی پیش نہ کی جا سکی۔بعدازاں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی 6 مقدمات میں ضمانت کی درخواست پر سماعت 28 نومبر تک ملتوی جبکہ بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ جعلی رسیدوں کے کیس میں عبوری ضمانت میں 28 نومبر تک توسیع کر دی۔

مزید پڑھیں: سانحہ 9 مئی، عمران خان کے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت خارج

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button