پاکستانتازہ ترین

پی ٹی آئی کے 68 کارکن 3 مقدمات سے ڈسچارج، رہا کرنے کا حکم

 

راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار 68 کارکنوں کو 3 مقدمات سے ڈسچارج کر کے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

28 مئی کو پی ٹی آئی کے مظاہرے اور جلاؤ گھیراؤ کے 3 مقدمات اور گرفتاریوں کے کیس کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی نے شناخت پریڈ میں شناخت نہ ہونے پر کارکنوں کو مقدمات سے ڈسچارج کیا۔

گرفتار 3 کارکنوں کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے مسترد کیا جبکہ 30 کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا۔تھانہ وارث خان پولیس نے شناخت پریڈ بعد 101 گرفتار کارکنان کو عدالت پیش کیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button