انہوں نے کہاکہ 2017 کی سازش کے کرداروں کو سامنے لایا جائے اور بتایا جائے کہ کیسے 2018 میں ایک مقبول جماعت کودیوار کے ساتھ لگایا گیا۔
انہوں نے کہاکہ اگرسازش کرنے والے کرداروں کو چھپایا گیا تو عوام کی سوچ کو کیسے صاف کیا جائے گا،2017 میں جسے صادق اور امین کہا گیا اس سے یہ لقب واپس لیا جائے۔
انہوں نے کہاکہ ریاست کو پہنچنے والے نقصانات سے اب یہ لوگ پیچھے ہٹ رہے ہیں ، حالیہ فیصلوں سے یہ تاثر مل رہا ہے کہ قبولیت میں ہی ریاست کی بھلائی ہے
حالانکہ نوازشریف آج بھی عوام میں مقبول ہیں ،اداروں کو چاہئے کہ وہ اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں کیونکہ پاکستان آئین اورقانون کے دائرے میں رہ کر ہی ترقی کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں ریاست کے خلاف جو ذہن سازی ہوئی اس سے ملک کا نقصان ہورہا ہے ، ہونا یہ چاہئے کہ جسے عوام منتخب کریں وہی حکومت بنائے،
انتخابات میں تاخیر سے سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ (ن) کو ہوگا ،2017 میں نواز شریف کے دورمیں روٹی 2 روپے، گھی 110 روپے اور ڈالر 100 روپے کا مل رہا تھا۔
انہوں نے کہاکہ ماضی میں نا اہل لوگوں کو اہم عہدوں کومسلط کیا گیا جس سے ادارے بے توقیر ہوئے اور ہم سب کو ان حالات کا سامنا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اداروں کے ترجمان 2017 کی حقیقت قوم کے سامنے لائیں جب نواز شریف نے اپنی بیٹی کے ہمراہ جیل کاٹی، اب جب تمام کردار اقبال جرم کرچکے ہیں تو اداروں سے فیصلے بھی آنے چاہئیں۔