آئی ایس پی آر کے مطابق 22 اگست 2023 کو جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں سکیورٹی جوانوں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
سکیورٹی فورسز نے موثر انداز سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 زخمی ہوئے ۔ فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران پاک فوج کے 6 بہادر سپاہی شہید ہوگئے ۔ علاقے میں موجود دیگر دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لئے کلیئر نس آپریشن جاری ہے ۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔