پاکستانتازہ ترین

امریکی قونصل جنرل ولیم سےوزیر اعلیٰ محسن نقوی ملاقات

امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے پنجاب کے عوام کو شاندار خراج تحسین پیش کیا،امریکی قونصل جنرل نے32اضلاع کے دوروں بارے اپنے تاثرات بیان کئے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ امریکی قونصل جنرل ولیم کے میکانیول نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کیلئے قابل قدر خدمات دیں،صحت و دیگر شعبوں میں یوایس ایڈ سمیت امریکی اداروں کاتعاون لائق تحسین ہے،سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ اتھارٹی ڈپلومیٹک انکلیو کے قیام کیلئے کام کررہی ہے،لاہور میں ڈپلومیٹک انکلیو کے قیام کا معاملہ کئی سال سے زیر التوا تھا۔ 

امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ محسن نقوی اور ان کی ٹیم بہترین کام کررہی ہے،پنجاب اور دور دراز علاقوں کی دلکشی ہمیشہ یاد رہے گی،جشن آزادی تقریب میں اہلیہ کے ہمراہ شرکت یاد گار رہے گی۔ 

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی سے امریکی قونصل جنرل ولیم کےمیکانیول کی الوداعی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور،دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں صوبائی وزیر اطلاعات عامر میر،چیف سیکرٹری پنجاب ،آئی جی پنجاب ، متعلقہ حکام،امریکی قونصل جنرل کے پولیٹیکل چیف بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button