بریکنگ نیوزپاکستانتازہ ترین

آرمی چیف سے سعودی وزیر سرمایہ کاری کی ملاقات ، پاکستان کی حمایت پر اظہارِ تشکر

 

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز سے ملاقات میں شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا۔تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے دورے پر آئو ہوئے سعودی عرب کے وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز الفالح نے اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص مختلف شعبوں میں برادرانہ دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے اقدامات پر بات چیت کی گئی۔اس موقع پر آرمی چیف نے شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کی غیر متزلزل حمایت پراظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ سعودی تجارتی وفد کی آمد پائیدار اور برادرانہ تعلقات کی عکاس ہے، پاکستانی عوام سعودی عرب کیلئے انتہائی محبت کے جذبات رکھتے ہیں۔جنرل سید عاصم منیر نے وفد کو پاکستان کی مکمل حمایت اور عزم کی مزید یقین دہانی کرائی اور توقع ظاہر کی کہ اس دورے کے دونوں ممالک پر مثبت نتائج مرتب ہوں گے۔

یاد رہے گذشتہ روز سعودی وزیرسرمایہ کاری خالدبن عبدالعزیز 3روزہ دورے پرپاکستان پہنچے تھے

 

اسلام آباد,راولپنڈی میں تمام ریسٹورنٹس اور دیگر کاروبار بند کرنے کا حکم 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button