عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ ختم ہوگئی تھی تاہم مقدمے میں عمران خان نے باقی دفعات میں ضمانت نہیں کروائی تھی
وارنٹ گرفتاری تھانہ مارگلہ میں 20 اگست کو درج مقدمے میں جاری کیےگئے، مقدمے میں عمران خان کے خلاف دفعہ 504/506 اور 188/189 لگی ہوئی ہے،عمران خان کے خلاف تھانہ مارگلہ میں درج مقدمےکا نمبر 407 ہے۔
مقدمے میں دفعہ 506 دھمکی آمیز بیان دینے پر درج کی گئی۔
واضح رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر خاتول جج کے خلاف دھمکی آمیز بیان کے مقدمے میں عمران خان کے خلاف دہشت گردی کی دفعہ ختم ہوگئی تھی تاہم مقدمے میں عمران خان نے باقی دفعات میں ضمانت نہیں کروائی تھی، عدالت نے ملزم عمران خان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔