پاکستانتازہ ترین

محکمہ موسمیات کا کہنا  ہے۔13سے 16 اگست تک ملک میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کل سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ 13 سے 16 اگست کے دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 15 اور 16 اگست کے درمیان ڈیرا غازی خان، راجن پور، موسیٰ خیل، بارکھان، ژوب، قلات اور خضدار میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

شہر لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان تکرار جاری، کل سے داخل ہونے والا شمال مغربی ہواؤں کا سلسلہ 13 اگست سے 16 اگست تک لاہورمیں داخل رہے گا۔ 

شہر کا موجودہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37  ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ لاہور میں فضائی آلودگی کی شرح میں بہتری، شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 85  ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 26.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جارہا ہے جبکہ شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 سے  32ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے،  ہوا میں نمی کا تناسب 81 فیصد ہے،  جنوب مغرب سے ہوا کی رفتار 22کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button