اسلام آباد۔:پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے
کہ ملکی سیاست میں خواتین کا اہم کردار ہے
، مسلم لیگ کا یہ طرہ امتیاز ہے کہ اس نے نہ صرف قومی سیاست بلکہ ہر شعبے میں خواتین کے آگے آنے کی حوصلہ افزائی کی ہے
۔وہ یہاں پاکستان مسلم لیگ شعبہ خواتین کی صدرفرخ خان ، مسلم لیگ شعبہ خواتین بلوچستان کی صدر آمنہ خانم وو یگر پارٹی رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے ۔
چوہدری شجاعت حسین نے قومی اسمبلی میں عوامی اور قومی نوعیت کے مسائل کو بھرپور انداز میں اجاگرکرنے پر فر خ خان کی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر آمنہ خانم نے بلوچستان خواتین ونگ کی صدر کی ذمہ داری سونپے جانے پر پارٹی قائد کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا
کہ وہ ان کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گی ۔