کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی میں نیگلیریا وائرس سے ایک اور شخص جاں بحق ہوگیا۔ شہر میں رواں سال نگلیریا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی ضلع شرقی میں گلشن اقبال کا رہائشی نوجوان نیگلیریا وائرس سے جاں بحق ہوگیا۔19 سال کے نوجوان میں 25 اگست کو وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی تھی جبکہ وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھا۔
محکمہ صحت کے مطابق نوجوان کے اہلخانہ کے مطابق متوفی 5 وقت کا نمازی تھا اور وضو کے لئے پانی استعمال کرتا تھا۔
میرپورخاص کے کئی علاقوں میں گیس لائن سے پانی نکلنے لگا،شہرہی پریشان ہو گئے