وزیراعظم کی زیر صدارت سپیشل انوسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا
جس میں خلیجی ممالک اور چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق سپیشل انوسمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل کی ایپکس کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا، وزیر اعظم شہباز شریف ایپکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے ہیں، آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ایپکس کمیٹی اجلاس میں خصوصی شرکت کی ہے، مسلح افواج کے دیگر افسران، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، خواجہ آصف، مریم اورنگزیب، احسن اقبال، امین الحق، مصدق ملک اور معاونین بھی اجلاس میں شریک ہیں۔
اجلاس میں ایس ای ایف سی کے تحت اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جارہا ہے اور پیٹرولیم سمٹ ،آئی ٹی کانفرس، زرعی فارمز کے اجراء کے بعد کی صورتحال پر بھی غور ہوگا۔ علاوہ ازیں اجلاس میں عملدرآمد کمیٹی اور ایگزیکٹو کے فیصلوں کی توثیق لی جانے کے ساتھ ساتھ خلیجی ممالک اور چین کی پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق امور کا جائزہ لیا جارہا ہے۔