اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کسی یونیورسٹی کے چانسلر کے ساتھ کرپشن جیسے الزامات جڑے ہوں گے تو اس یونیورسٹی کی امیج کیا ہو گی؟
طلال چوہدری نے بانیٔ پی ٹی آئی کے آکسفورڈ یونیورسٹی کے بطور چانسلر انتخاب لڑنے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کرپشن کے ایسے ثبوت اور فیصلے موجود ہیں جو کسی کے لیے بہت بڑا داغ ہیں۔
مزید پڑھیں:ڈیلی میل کے آرٹیکل میں بانی پی ٹی آئی کے حقائق دنیا کے سامنے رکھے ہیں: بیرسٹر عقیل
مزید پڑھیں:عمران کو آکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے: عظمیٰ بخاری
انہوں نے کہا کہ غلط فنڈنگ کو استعمال کرنے اور کرپشن کے الزامات والے کسی شخص کو یونیورسٹی کا سربراہ نہیں بنایا جا سکتا۔