پاکستانتازہ ترین

ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک بحال ، ٹرینوں کی آمدو رفت جاری۔ 

نوابشاہ: (دنیا نیوز) نوابشاہ کے قریب سرہاری میں ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے سبب بند ڈاؤن ٹریک تقریباً 18 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا۔

حادثے کا شکار ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی 11 بوگیوں کو 13 گھنٹے بعد ٹریک سے ہٹا دیا گیا، ڈاؤن ٹریک بحال ہونے کے بعد مختلف سٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں کراچی کیلئے روانہ ہوئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق راولپنڈی سے کراچی آنے والی گرین لائن کو روانہ کر دیا گیا ہے، ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد گرین لائن ایکسپریس کو نواب شاہ سٹیشن پر روکا گیا تھا۔

 

اس کے علاوہ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بھی منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی بوگیاں نوابشاہ کے قریب سرہاری کے مقام پر پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں میں پاک فوج، رینجرز، ریسکیو ٹیموں، پولیس اور مقامی افراد نے حصہ لیا۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button