پی ٹی آئی نے راجہ ریاض، نور عالم سمیت مزید 13 ارکان کو پارٹی سےنکال دیا۔ سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ملک شوکت علی کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے پر راجہ ریاض اور نور عالم خان سمیت مزید 13 پارٹی ارکان کو نکال دیا۔ تحریک انصاف نے رمیش کمار وانکوانی، نزہت پٹھان، وجیہہ قمر، سردار ریاض محمود خان مزاری کو پارٹی سے نکال دیا، رانا محمد قاسم نون کی بھی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت ختم کردی گئی۔