پاکستانتازہ ترین

افتخار درانی کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے مرکزی رہنما افتخار درانی کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع  کا کہنا ہے کہ افتخار درانی کو اسلام آباد میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا ہے، پی ٹی آئی رہنما کی گرفتاری کی وجہ اب تک سامنے نہیں آسکی۔

دوسری جانب  پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  مرکزی رہنما ڈاکٹر افتخار درانی لاپتا ہیں انہیں اسلام آباد سے اغوا کیا گیا ہے،ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق افتخار درانی کے اغوا سے متعلق تفصیلات جمع کی جارہی ہیں۔

خیال رہےکہ افتخار درانی تحریک انصاف کے دور حکومت میں وزیراعظم کے  معاون خصوصی برائے میڈیا تھے تاہم عمران خان نے انہیں 3 فروری کو کابینہ سے نکال دیا تھا ۔

 

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button