ہ حکومت نے صحافیوں کی طرح فنکاروں کے لئے بھی ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کر دیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف جلدخود فنکاروں کو ہیلتھ کارڑ دیں گے ۔ وہ جمعرات کو یہاں فنکاروں کے لئے ہیلتھ انشورنس رجسٹریشن فارم کے اجرا کے موقع پر اظہار خیال کر رہی تھیں ۔
انہوں نے کہا کہ 2023-24 کے بجٹ میں پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے ہیلتھ انشورنس پروگرام کے لئے فنڈز مختص کیے گئے ہیں ۔ صحافیوں کےلئے اس سےقبل ویلفیئر فنڈ تھا لیکن موجودہ حکومت نے ہیلتھ انشورنس کا پروگرام بھی شروع کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فنکاروں نے ہمیشہ پاکستان کی ثقافت،تہذیب اور ادبی ورثے کوفروغ دیا ، جس طرح کلچر ہمارا ورثہ ہے ، اسی طرح فنکار بھی ہمارا ورثہ ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ صحافیوں کی طرح فنکاروں کے لئے بھی ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ۔ فنکار کسمپرسی کی حالت میں بھی کسی سے شکایت نہیں کرسکتے تھے ، فنکارں کو صحت کی جدید سہولیات فراہم کرنے کے لئے آرٹسٹ ہیلتھ انشورنس پروگرام شروع کر دیا گیا ہے ۔ www.demp.gov پر فنکار اپنے آپ کو رجسٹرڈ کریں ۔
انہو ں نے کہا کہ صحت کی سہولیات تک رسائی ایک طریقہ کار کے ذریعے ہوسکے گی، فنکاروں کو پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج کی سہولت مل سکے گی ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محرم الحرام کے بعد اس پروگرام کا باقاعدہ اجرا کریں گے ،اس سے قبل تمام فنکار اپنی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیں ۔ انہوں نے اس پروگرام کی تکمیل میں رہنمائی کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا