ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

چینی بینک نے 2.4 ارب ڈالرکے قرضوں کو دوسال کیلئے رول اوورکردیا ہے، وزیرخزانہ کا ٹویٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ چین نے پاکستان کے ذمے 2.4 ارب ڈالر کا قرضہ رول اوور کردیا ہے۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ چین کے ایگزم بینک نے 2 سال کے لیے قرضہ رول اوور کیا، پاکستان دونوں سالوں میں صرف سود کی ادائیگی کرےگا۔

وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ تمام قرض معاہدوں کی مدت میں 21 جولائی2023 سے 30 جون 2025 تک توسیع کی گئی ہے۔

قبل ازیں چین نے 18 جولائی کو پاکستان کے 60 کروڑ ڈالر رول اوور کیے جس کی تصدیق وزیراعظم شہباز شریف نے کی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button