ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

چیف سیکرٹری کو دھمکیاں دینے کا کیس ، رانا ثنا اللہ کو دہشت گردی کے مقدمے سے بری کردی

گوجرانوالا: وزیرداخلہ راناثناء اللہ چیف سیکرٹری کو دھمکیاں دینے کے کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت گوجرانوالہ سے بری ہوگئے۔

رانا ثناء اللہ کے خلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں درج گوجرانوالا کی خصوصی عدالت میں چیف سیکرٹری اور سرکاری افسران کو دھمکیاں دینے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے مدعی کے منحرف ہونے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو مقدمے سے بری کر دیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں عدالت نے رانا ثناء اللہ کو بذریعہ پولیس طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔

عدالت نے رانا ثنا اللہ کے ساتھ ان کے ضمانتی رانا سعد کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کیا تھا۔

وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف مقدمہ انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت 5 اگست 2022ء کو ق لیگ کے مقامی رہنما شاہ کار اسلم کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button