ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

اسلام آباد:  توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

اسلام آباد:  توہین الیکشن کمیشن کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔

اسلام آباد۔  الیکشن کمیشن نےتوہین الیکشن کمیشن کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کی مسلسل غیر حاضری پر ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کو ہدایت کی ہے کہ انہیں گرفتار کرکے منگل کو کمیشن کے سامنے پیش کیا جائے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے پیر کو جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری میں آئی جی پولیس اسلام آباد کو کہا گیا ہے کہ عمران احمد خان نیازی الیکشن کمیشن کو انتخابی قانون 2017 کے سیکشن 10 کے تحت الیکشن کمیشن کی توہین کی کارروائی میں درکار ہیں۔ کمیشن کی جانب سے بار بار نوٹس بھجوانے اور قابل ضمانت وارنٹ کے اجراء پر بھی وہ کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے۔ کمیشن نے انتخابی قانون 2017 کے سیکشن 4 کی ذیلی شق 2 کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اور دیگر قواعد و ضوابط کے تحت عمران احمد خان نیازی کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔ آئی جی اسلام آباد کو کہا گیا ہے کہ وہ عمران احمد خان نیازی کو گرفتار کرکے منگل 25 جولائی دن 10 بجے پیش کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button