پاکستانتازہ ترین

یاسمین راشد،عمر سرفراز چیمہ اور  کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

نسداد دہشتگردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف یاسمین راشد اور عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے عسکری ٹاور پر حملہ، مسلم لیگ ن آفس جلانے کے خلاف دیگر مقدمات پر سماعت کی، ڈاکٹر یاسمین راشد کو جوڈیشل ریمانڈ کی معیاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

پولیس نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی تاہم عدالت نے 5 مقدمات میں یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی اور یاسمین راشد کو 7 اگست کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔

عمر چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
ادھر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ توڑ پھوڑ کیس میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روز کی توسیع کر دی۔

پولیس کی جانب سے عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ مقدمات کا چالان تکمیل کے مرحلے میں ہے مہلت دی جائے، عدالت نے مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر پولیس سے جناح ہاؤس حملہ کیس کے چالان کی تفصیلات طلب کر لیں۔

پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے خلاف سانحہ 9 مئی کے حوالے سے تھانہ سرور روڈ میں مقدمہ درج ہے۔
 

 

 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button