پاکستانتازہ ترینکھیل

سوئٹزرلینڈ اور سپین نے اپنے اپنے میچز جیت لئے، نائیجیریا اور کینیڈا کا میچ برابرفیفا ویمنز ورلڈ کپ

ڈونیڈن/ویلنگٹن /سڈنی ۔: فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے دوسرے روز سوئٹزرلینڈ نے فلپائن اور سپین نے کوسٹاریکا کو شکست دے دی جبکہ نائیجیریا اور کینیڈا کے مابین میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ نیوزی لینڈ کے شہر ڈیونیڈن میں کھیلے گئے

فیفا ویمنز ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں سوئٹزرلینڈ نے پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کھیلنے والی فلپائن کو 2-0 سے شکست دی۔ سوئس خاتون کھلاڑی بیچمان نے 45ویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ 64ویں منٹ میں پیوبل نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 2-0 کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

ایک اور میچ میں سپین نے کوسٹا ریکا کو 3-0 سے شکست دی، سپین نے تینوں گول پہلے ہاف میں کئے، 21ویں منٹ میں ڈیل کیمپو نے پہلا گول کیا جس کے دو منٹ بعد ہی مون متی نے گول کرکے اپنی ٹیم کی برتری کو بڑھا کر 2-0 کردیا، پہلے ہاف کے 27ویں منٹ میں گونزالیز نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 3-0 کی برتری دلا دی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔ جمعہ کو نائیجیریا اور کینیڈا کے مابین کھیلا گیا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا۔ کینیڈا کی کرسٹین سنکلیئر نے فیفا ورلڈ کپس میں گول کرنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بننے کا موقع ضائع کردیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button