ایڈیٹوریلپاکستانتازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی نئے اسلامی سال کے آغاز پر مبارکباد

اسلام آباد۔ :وزیراعظم شہباز شریف نے نئے اسلامی سال کے آغاز پر مبارکباد دی ہے۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ محرم الحرام چار مقدس اور حرمت والے مہینوں میں شامل ہے۔

پوری دنیا حرمت والے ان چار مہینوں کو امن کے فروغ کے لئے استعمال کر سکتی ہے۔نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس ماہ مبارک کی خصوصی فضیلت بیان فرمائی ہے ۔ اسلام سے قبل بھی اس مہینے کی حرمت مسلمہ تھی ۔

نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت بھی اسی ماہ میں ہوئی ۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس ماہ مبارک کو سب کے لئے خیروبرکت کا باعث بنائے، عبادات اور روزوں کے اہتمام کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button