پاکستانتازہ ترین

پنجاب بھر میں آٹے اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

لاہور: نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبہ میں آٹا اور چینی کے ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا، چیف سیکرٹری پنجاب نے سپیشل برانچ کو مانیٹرنگ کی ذمہ داریاں تفویض کر دیں۔

چیف سیکرٹری پنجاب کے زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا، اجلاس میں آٹا اور چینی کی قیمتیں کنٹرول کرنے کیلئے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر چیف سیکرٹری نے کہا کہ آٹا اور چینی کی مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت قابل قبول نہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اشیاء کی مصنوعی قلت پیدا کر کے صارفین کو لوٹنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ موثر انتظامی اقدامات کے ذریعے آٹا اور چینی کی قیمتوں میں استحکام لایا جائے۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ اشیاء کی قیمتوں کے ساتھ ان کی طلب اور رسد پر بھی کڑی نظر رکھی جائے، ذخیرہ اندوزوں کیخلاف کارروائی کیلئے سپیشل برانچ انتظامیہ کو معاونت فراہم کرے گی۔

سیکرٹری خوراک نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی کہ صوبہ میں گندم اور چینی کے وافر سٹاک موجود ہیں، اجلاس میں صنعت اور خزانہ کے محکموں کے سیکرٹریز، ڈائریکٹر فوڈ پنجاب اور متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
 

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button